اسلام آباد (طارق محمود سمیر ) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی عدالتوں (اے ٹی سی) کے انتظامی حجز سے متعلق اجلاس ختم ہوا جس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں انصاف کی تیز رفتار مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملک بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 273,2 مقدمات زیر التوا ہیں، زیر التوا مقدمات میں سے 372,1 مقدمات صرف سندھ میں حل کے منتظر ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے بیک لاگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے پر زور دیا۔ چیف جسٹس کی طرف سے ماتحت عدلیہ کی کار کردگی کا جائزہ لانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد خوش آئند پیشرفت ہے بلاشبہ ماتحت عدلیہ کا انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے، انصاف کے نظام کی پہلی سیڑھی ماتحت عدلیہ ہے جہاں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے صورت حال دگر گوں ہیں، ماتحت عدلیہ میں سائلین کو انصاف کے حصول کے لیے آج بھی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں لیکن دیکھا جائے تو بروقت اور ستے انصاف کی فراہمی کے اس فقدان میں سارا قصور ماتحت عدلیہ کا ہی نہیں اس حوالے سے بہت سی دیگر رکاوٹیں بھی حائل ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے، ماتحت عدالتوں میں انصاف کی بروقت فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ مقدمات کی زیادتی اور جوڈیشل افسروں کی کمی ہے، اسی طرح عدالتی کمروں، عملے اور دیگر ضروری سہولیات کی کمی ہے، پھر بار کونسلز کے ممبران کا رویہ اور آئے روز ہڑتالوں کا کلچر بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جو انصاف کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے، ماتحت عدلیہ کے ججوں پر دھونس دباؤ کا معاملہ بھی سنگین ہے جس کی وجہ سے بہت سے کیسز میں میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے ہیں، اس وجہ سے بھی اعلیٰ عدلیہ میں مقدمات کا بوجھ بڑھتا ہے، جب عدالتیں بروقت انصاف مہیا نہیں کرتیں ، جس کے نتیجے میں معاشرے میں افراتفری ، لاقانونیت، دھونس دھاندلی بدامنی، خوف و ہراس اور عدم مساوات جیسی قباحتیں بھی پروان چڑھ رہی ہیں، لہند صحیح معنوں میں فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ماتحت عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور مسائل کے حل کیلیے بلا تاخیر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے جز کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا، اسی طرح جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا، پاکستان میں ارکان پارلیمنٹ اعلیٰ عدلیہ کے حجز کی مراعات کا معاملہ عموم ازیر بحث رہتا ہے اور اس بنیاد پر تنقید بھی کی جاتی ہے یقینا بھاری مراعات کے عوض عوام اچھی کار کردگی کی بھی توقع رکھتے ہیں اور توقع جبائر بھی ہے، امید ہیکہ جس نمایاں شرح کے ساتھ حجز کی ہاؤس رینٹ اور لاونس میں اضافہ کیا گیا بالکل اسی طرح مقدمات نمٹانے کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔








