اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل میں نئے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اس ضمن میں ایڈووکیٹ بہلول خٹک، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبد القیوم، اور ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم خاکسار کو بطور جوڈیشل ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، قائمقام صدر نے ثروت طاہرہ حبیب اور ندیم ارشاد کیانی کی بطور ایگزیکٹیو ممبران تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ تعیناتیاں وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان تقرریوں کا مقصد فیڈرل سروس ٹریبونل کے نظام میں بہتری اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔