حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن (PMLN)نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے بحث جاری ہے اور اس پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ سیاسی جماعتیں بھی اس حوالے سے اپنا موقف پیش کر رہی ہیں
ن لیگی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنی حمایت کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رضامندی سے مشروط کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن تن تنہا نئے صوبوں کی حمایت نہیں کرے گی، اس کے لیے پیپلز پارٹی کا رضامند ہونا ضروری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کا کہنا ہے کہ اگر سندھ تقسیم نہ ہوا تو ملک میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا۔ ن لیگ کے اندر رائے ہے کہ اگر سندھ کی تقسیم پر پیپلز پارٹی راضی ہو گئی تب ہی مزید صوبے بنیں گے۔









