بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

والدہ کا شناختی کارڈ نہ ہو تو بچے کا ب فارم کیسے بنے گا؟ نادرا کی وضاحت

اسلام آباد : بچوں کے ب فارم (B-Form)کے اجرا کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے اکثر یہ سوال سامنے آتا ہے کہ اگر والدہ کا شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو کیا صرف والد کے شناختی کارڈ کی بنیاد پر بچے کا ب فارم بنوایا جاسکتا ہے؟

اس حوالے سے نادرا پوڈ کاسٹ میں ترجمان سید شباہت علی کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ والدہ کا شناختی کارڈ موجود نہ ہونے سے کیا مراد ہے۔


اگر والدہ کا شناختی کارڈ بن چکا ہے لیکن اس وقت ان کے پاس موجود نہیں، تو یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، شناخت کی تصدیق شناختی کارڈ نمبر یا بائیومیٹرک تصدیق، یعنی فنگر پرنٹ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پرائیویٹ اسکولز کی عمارتوں سے متعلق بڑا حکم

تاہم اگر والدہ کا شناختی کارڈ بنا ہی نہیں اور ان کا شناختی کارڈ کبھی جاری نہیں ہوا تو بچے کے ب فارم کے اجرا میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، اس کی بنیادی وجہ خاندانی ریکارڈ سے متعلق دستاویزات اور معلومات کا مکمل ہونا ہے۔

حکام کے مطابق اگر والدہ کا شناختی کارڈ جاری نہیں ہوا تو ممکن ہے کہ والدین کی شادی کا اندراج بھی ریکارڈ میں موجود نہ ہو، ایسی صورت میں خاندان کا نمبر بھی جاری نہ ہوا ہو، جس کے نتیجے میں بچے کو ب فارم کے اجرا میں دشواری پیش آسکتی ہے۔