نشتر کالونی(Nishtar Colony) میں مبینہ طور پر مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک 3 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق دونوں بچوں کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں 2 سالہ فیضان دم توڑ گیا جبکہ 3 سالہ ذین زیرِ علاج ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق بچوں کے والدین نے محلے سے کھلا دودھ خرید کر پلایا تھا، واقعے کے بعد دودھ فروخت کرنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ شواہد بھی جمع کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے فرانزک ماہرین کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دودھ کے نمونوں کے معائنے کیلئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد بچوں کی ہلاکت اور بیماری کی اصل وجوہات واضح ہو سکیں گی۔









