facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11نومبر سے 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے میں 27 افراد شہید اور 62 زخمی ہوئے، جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا۔

آٹھ دس کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھائے خودکش حملہ آور نے جعفر ایکسپریس کا انتظار کرتے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ حملہ قانون نافد کرنے والے ادارے پر تھا، شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔