اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ پر حملے اور انہیں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللّٰہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔
پہلی بار کسی اعلیٰ ترین اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں شہید حسن نصراللّٰہ پر حملے کا اعتراف کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے وزراء کو بتایا کہ میں نے حملوں پر اصرار کیا۔ سابق وزیر دفاع نے اسکی مخالفت کی لیکن میں نے اصرار کیا۔









