پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ میں ہائیبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راشدلطیف نے کہاکہ ایشیا کپ میں ہائیبرڈ ماڈل چل سکتا ہے، ایشیا کپ میں بےوقوف بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹ میں یہ نہیں ہوسکتا، ایک ملک نہیں جانا چاہ رہا تو ایسا نہیں چلے گا۔
اس موقع پر سابق بیٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بھارت کو کئی دفعہ مارجن دے دیا، اب پاکستان کو فرنٹ فٹ پر کھیلنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سارے دروازے بند کر دینے چاہئیں، اگر وہ ایسا ہی چاہتا ہے۔
آئی سی سی ایونٹ میں ہائیبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا، راشد لطیف
