بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی مسائل کا حل الیکشن نہیں ،نگران سیٹ اپ لایاگیا تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا ،شاہدخاقان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ آج ملک کے مسائل کا حل الیکشن نہیں ہیں،نگران سیٹ اپ لایاگیا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا ،مدت پوری کریں گے،مشکلات کو چھوڑ کر بھاگنامناسب نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب آپ حکومت میں آتے ہیں تو صحیح حالات کا علم جب ہی ہوتا ہے، آج ہم 21ہزارمیگاوات بجلی پیدا کررہے ہیں، گرمیوں کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ29ہزارمیگاواٹ تک چلی گئی ہے،چارسال جھوٹ بولاگیا کہ ملک میں ضرورت سے زائدبجلی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بحران ہم نے بھگتنا ہے اور ہم بہانے نہیںبنائیں گے، مختلف ذرائع سے کوشش کررہے ہیں سستی ایل این جی مل جائے۔شاہدخاقان نے کہاکہ مارکیٹیں جلدبندکرانے کی سفارشات ہیں، نجی شعبے سے گزار ش ہے ایک دن ورک فرام ہوم کرلیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی مدت پوری کریں گے ،مشکلات چھوڑ کر بھاگنامناسب نہیں ،کیاعبوری حکومت ان معاملات کو حل کرسکتی ہے،ملکی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دینی چاہیے، نگران سیٹ اپ لایاگیا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی سے پہلے بھی رائے لی جاتی رہی مگر وہ لازمی نہیں ہوتی۔