اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے بزنس کانفرنس کے دوران وہاں پر موجود شرکا سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔خطاب کے دوران انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کافی دیر ہوگئی ہے آپ سب کھانا کھالیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی طرف چلی گئی ہے، اگر کوئی صاحب حیثیت کھانے کا بل دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔اس سے پہلے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے پاس 15 ماہ تک کا وقت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز آئیں بیٹھیں اور میثاق معیشت کریں۔اسلام آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کے تحت ایسے اہداف طے کیے جائیں جنہیں تبدیل نہ کیا جا سکے، پالیسیوں میں تسلسل کیلئے میثاق معیشت ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی،زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میں پاکستانی روپے کی قدر بھارتی روپے سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی۔شہباز شریف نے کہا کہ زمین کو بچانے کے لیے ہائی رائیز بلڈنگز بنانا ہوں گی۔ ہمیں اپنی زمین کو بچانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہماری معاشی گروتھ بہت تیز تھی ،90کی دہائی میں پاکستانی روپےکی قدر بھارتی کرنسی سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور ماہرین کی خدمات قابل ستائش ہیں ،جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا، معاشی استحکام نہیں آئے گا،معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑا ہے ،میثاق معیشت اس وقت اہم ہے ۔
بہت دیر ہو گئی، جائیں اپنے اپنے پیسوں سے کھانا کھائیں، وزیراعظم کا بزنس کمیونٹی سے مکالمہ








