بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلم ’i want to talk’ کیلئے ابھیشیک پہلی پسندنہیں؟

بالی وڈ فلم نگری میں فلموں کیلئے خصوصاً مرکزی کرداروں پر کافی جانچ پرتال کی جاتی ہے جبکہ کئی کئی فنکاروں کو کاسٹ کرنے پر غور کے بعد کسی ایک کے سر ہیرو یا ہیروئن بننے کا سہرا سجتا ہے۔

ایسا ہی کچھ فلم ’i want to talk ’ کیساتھ بھی ہوا، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کیلئے پہلی پسند ابھیشیک بچن نہیں بلکہ کوئی اور اداکار تھے۔

جی ہاں اکتوبر میں فلم کے میکرز نے انسٹاگرام پر فلم کا ایک پوسٹر ریلیز کیا جس میں ابھیشیک بچن کو نمایاں طور پر دکھایا گیا تھا لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہ کردار شروع سے ہی ابھیشیک بچن کے لیے لکھا گیا تھا یا کسی اور کو پیشکش کی گئی تھی؟

ابھیشیک بچن اپنی نئی فلم ’I Want To Talk’ میں ایک منفرد انداز میں شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن اس کردار کے لیے مرحوم اداکار ’عرفان خان’ کو منتخب کیا گیا تھا۔

سوجیت سرکار کا اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس فلم کیلئے عرفان خان کو منتخب کیا گیا تھا جو کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد 29 اپریل 2020 کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عرفان خان کے انتقال کے بعد یہ کردار ابھیشیک بچن کو دیا گیا۔لیکن ابھیشیک نے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا اور میں ان کی کارکردگی سے مکمل مطمئن ہوں۔’

فلم میں ابھیشیک بچن کی جسمانی تبدیلی:
واضح رہے کہ فلم ’i want to talk ’کے اس کردار کے لیے ابھیشیک بچن نے اپنی جسمانی خدوخال میں بڑی تبدیلی کی۔ اکتوبر میں ریلیز کیے گئے فلم کے پوسٹر میں انہیں ایک کمرے میں پرنٹڈ شارٹس پہنے دکھایا گیا تھا۔


جبکہ پوسٹر میں ان کا ایک منفرد انداز، چہرے پر جھنجھلاہٹ کے تاثرات، اور ان کے پیٹ پر سرجری کا نشانات نمایاں تھے۔ اس پوسٹر کا اہم نقطہ ان کا بڑھا ہوا پیٹ تھا، جو کہ ان کے کردار کی علامت ہے۔

کہانی کیا؟
کہانی کی بات کی جائے تو فلم کے ٹریلر میں ابھیشیک بچن کو ’ارجن’کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو اپنی زندگی کے مختلف چیلنجز کو ذہانت اور مزاح کے ذریعے حل کرتا ہے۔


ایک سین میں ڈاکٹر ارجن کو بتاتا ہے کہ اسے ایک بڑی سرجری کروانی ہوگی، جس کے بعد اس کی زندگی بدل جائے گی۔ بعدازاں محدود وقت میں ارجن اپنے کیے گئے گناہوں کا کفارہ تلاش کرتا ہے اور اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرتا ہے۔

وزن بڑھانے کا تجربہ:
یاد رہے کہ فلم کے میوزک لانچ ایونٹ پر ابھیشیک بچن نے اپنے کردار میں ’موٹے پیٹ’ والے کے بارے میں بات کی اور بتایا تھا کہ یہ کوئی پروسٹیٹک (مصنوعی حصہ) نہیں تھا۔بلکہ فلم کے لیے وزن بڑھانا بہت مشکل تھا۔

ابھیشیک نے بتایا تھا کہ یہ مکمل طور پر میرا اپنا جسم تھا، کوئی مصنوعی چیز استعمال نہیں کی گئی تھی۔’

خیال رہے کہ اس فلم کو کینو ورکس اور رائزنگ سن فلمز کے بینرز تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جو 22 نومبر کو ریلیز ہوگی۔