پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کے گلے لگنا سوشل میڈیا صارفین کو برہم کرگیا۔
ہانیہ عامر اب گلوبل اسٹار بن چکی ہیں جنکے فینز دنیا کے تمام ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ کوئی انکی اداکاری کا دیوانہ تو کوئی انکے حسن کا متوالا دکھائی دیتا ہے۔
ہانیہ عامر کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانی بن چکی ہیں جنکو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔
جہاں ایک طرف ہانیہ عامر اپنے ڈراموں اور دلکش لُکس کی وجہ سے چرچوں میں رہتی ہیں وہی بادشاہ کے ساتھ انکی دوستی بھی انہیں شہ سرخیوں کا حصہ بناتی رہتی ہے۔
ان ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے قریبی دوست بادشاہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کسی ریسٹورنٹ یا گھرکی نہیں بلکہ بادشاہ کے کنسرٹ کی ہی ہے جس میں ہانیہ عامر نے بھی شرکت کی اور اس بات کو ایپریشیئٹ کرتے ہوئے بادشاہ نے ہانیہ عامر کو گلے لگا کر انکا نام مائیک پر لیکر فینز سے بھی تالیاں بجانے کو کہا۔
اگرچہ اب تک بھارت میں ضرور ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پر تنقید کی جارہی تھی لیکن پاکستان میں فینز کو مسئلہ نہیں تھا پھر نئی ویڈیو میں ہانیہ کا بادشادہ کو گلے لگانا سب کو برہم کرگیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘ہانیہ عامر کو زیادہ عزت مل گئی ہے شاید اس لیے حدیں پار کرنے کو تیار ہیں اب یہ’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ہانیہ عامر اس مذہب کا ہی خیال کرلیں جس کی آپ پیروکار ہیں’۔








