بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمن اور منیب کی دبئی ‘ڈیٹ نائٹ’ کی تصاویر وائرل

پاکستانی اسٹار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے دبئی کی ڈیٹ نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

ایمن اور منیب نے سال 2018 میں محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال ایک اور ننھی پری کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔

ایمن خان شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں جبکہ منیب بٹ تاحال اسی فیلڈ سے وابسطہ ہیں لیکن اس کے ساتھ منیب بٹ نے یوٹیوب وی لاگنگ بھی شروع کی جو فینز میں خاصا مقبول ہوئی۔

گھومنے پھرنے کی شوقین یہ جوڑی ان دنوں دبئی میں مقیم ہے جہاں وہ یادگار لمحات گزارتے اور انہیں سوشل میڈیا کی زینت بناتے نظر آرہے ہیں۔

ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منیب بٹ کے ساتھ دبئی کے جیپنیز ریسٹورنٹ ‘زوما دبئی’ میں ڈیٹ نائٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دونوں ہی بے انتہا خوبصورت نظر آرہے ہیں۔


شیئر کی گئیں تصاویر میں ایمن خان نے مرون سلک کا جوڑا پہن رکھا ہے جبکہ منیب بٹ سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹس پہنے نظر آرہے ہیں۔

دبئی کی یادگار ڈیٹ نائٹ کی تصاویر میں دونوں کی ایک دوسرے کیلئے محبت واضح طور پر عیاں ہورہی ہے۔

کمنٹ سیکشن میں مداح اسٹار جوڑی کی تعریف کرتے دکھ رہے ہیں اور انکی جوڑی ہمیشہ سلامت رہنے کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔