اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹرحافظ عبدالکریم ،ایم این اے محمد جنیدانورچوہدری ،ایم این اے شیخ فیاض الدین اورایم این اے مس رومینہ خورشید عالم کووزیراعظم کامعاون خصوصی مقررکردیاگیا
جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سنیٹرحافظ عبدالکریم ،ایم این اے محمد جنیدانورچوہدری ،ایم این اے شیخ فیاض الدین اورایم این اے مس رومینہ خورشید عالم کووزیراعظم کامعاون خصوصی مقررکردیاگیاان تمام افرادکاعہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا۔
اس حوالے سے جنید انوار کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ، اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائوں گا، حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔









