بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرپور،پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری حمید پوٹھی کو گرفتار کرلیاگیا

میرپور (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کےمرکزی راہنماء و چیف آرگنائزر چوہدری حمید پوٹھی کو تھانہ سٹی پولیس نے بغیر اجازت پارٹی میٹنگ کرنے پر گرفتار کر لیا۔قریبی ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ سٹی میرپور نے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء کو گرفتار کیا ہے ،چوہدری حمید پوٹھی 24 نومبر کے احتجاجی پروگرام کے سلسلے میں میرپور میں تھے اور اس حوالے سے پارٹی کے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا ، چوہدری حمید پوٹھی کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ تاحال تھانہ سٹی میرپور کے لاک اپ میں موجود ہیں اس حوالے سے میرپور پولیس کے حکام سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم چھٹی کے باعث میرپور پولیس حکام سے رابطہ نہ ہو سکا ۔واضح رہے کہ چوہدری حمید پوٹھی آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متحرک راہنماء کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔۔۔۔