اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی تاریخ متفقہ طور پر طے کر لی جس اعلان جلد کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے تاہم اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ کل پرسوں تک سب پتہ چل جائے گا ، چند روز میں عوام کو خوشخبری سنائی جائے گی۔ ادھر (ن)لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اجلا س میں جو فیصلہ ہوا ہے اس سے قائدین کو آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کے خلاف لائی جائے گی۔