facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مودی کے قریبی ساتھی ارب پتی گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت لرز گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)کارپوریٹ کی دنیا میں زلزلہ،مودی کے قریبی ساتھی ارب پتی گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت لرز گئی

فوربز کا کہنا ہے کہ صرف ایک دن میں34کھرب روپے کا نقصان،امیرترین افراد کی فہرست میں22ویں سے 25ویں پر چلے گئے،گوتم اڈانی کی مجموعی دولت 195 کھرب روپے تھی،کم ہو کر160کھرب روپے ہوگئی.

فنانشل ٹائمزکے مطابق گوتم اڈانی کی 55کھرب 61 ارب روپے( 20ارب ڈالر) سے زیادہ کی مارکیٹ ویلیو کا صفایاہوگیا ، اڈانی گروپ کے حصص میں 20 فیصد تک کی کمی جبکہ ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں اڈانی گرین کے حصص میں 18 فیصد کی کمی.

کینیا نے گوتم اڈانی کے ساتھ سات کھرب روپے کے معاہدے ختم کردیئے، 62 سالہ اڈانی اور ان کی سلطنت کا آگے کیا ہوگا ،واضح نہیں ،بلوم برگ، ٹرمپ اس پوزیشن میں ہوں گے کہ وہ بھارت کے ساتھ معاہدہ کریں کہ معاملات آگے جانے چاہیے، امریکی عدالت کے الزامات سے غیر متعلق، ٹرمپ کے اہل خانہ نے احمد آباد میں اڈانی کے گھر کا دورہ کیا.

امریکی ٹی وی،بھارت کی حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے اڈانی کے خلاف امریکی عدالت میں الزام کے بعد تحقیقات کا مطالبہ ،مودی جی، آپ کے دوست نے ملک کا نام پوری دنیا میں بدنام کیا ہے،عام آدمی پارٹی ، اڈانی نے امریکی اور ہندوستانی قانون کو توڑا ، حیران ہوں کہ وہ آج بھی آزاد کیوں گھوم رہے ہیں،راہول گاندھی،سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں امریکی عدالت کی فرد جرم نے اڈانی کو ہلا کر رکھ دیا.

تفصیلات کے مطابق ایشیا کے دوسرے امیرترین شخص،بھارت کے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی پر امریکہ میں ایک مبینہ اسکیم کے تحت تقریباً 70ارب روپے( 250ملین ڈالر )سے زیادہ کی رشوت دینے اور اسکیم کو امریکی سرمایہ کاروں سے چھپانے پر فرد جرم عائد کی گئی ۔

الزامات کے بعد بھی اڈانی گروپ کے حصص میں 20 فیصد تک کی کمی جبکہ ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں اڈانی گرین کے حصص میں 18 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی بدعنوانی کے الزامات نےگوتم اڈانی کی 55کھرب 61 ارب روپے( 20 ارب ڈالر) سے زیادہ کی مارکیٹ ویلیو کا صفایا کر دیا گیا۔