بجلی صارفین کیلئے ای سی سی کی منظوری کے بعد حکومت نے نیپرا میں ونٹر پیکج کی درخواست جمع کروادی ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کےمطابق ونٹر پیکیج میں صنعتی، گھریلو، کمرشل اور جنرل صارفین شامل ہیں گزشتہ سال سے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ریٹ 26روپے 7پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ونٹر پیکیج کی 19 نومبر کو منظوری دے دی تھی، ونٹر پیکیج 3 ماہ کے لئے دسمبر سے فروری تک لاگو ہوگا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وفاقی حکومت کی درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کرے گافریقین سماعت سے قبل تحریری گزارشات بھی بھیج سکتے ہیں۔