facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان : مزار پر مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ ، 10نمازی شہید

کابل: افغانستان میں مزار پر مسلح شخص کی نمازیوں پر فائرنگ سے 10 افراد شہید ہوگئے، درگاہ پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہاں ہفتہ وار محفل کے شرکا نمازکی ادائیگی کررہے تھے۔
افغانستان کے صوبے بغلان میں صوفی درگاہ پر مسلح شخص کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور نے ضلع نہرین میں صوفی بزرگ کی درگاہ میں ہفتہ وار تقریب میں موجود زائرین کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے متاثرین کو جاننے والوں میں سے نہرین کے ایک رہائشی نے بتایا کہ حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔
درگاہ میں درجن سے زائد نمازی موجود تھے، شہید اور زخمی ہونے والے نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 شہادتوں کی تصدیق کردی گئی۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، تاہم طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امام بارگاہوں، درگاہوں اور سیکیورٹی اہلکار پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
یاد رہے کہ شدت پسند طالبان کی افغانستان میں 2021 کے وسط سے اقتدار میں آنے کے باوجود امام بارگاہوں اور مزاروں پر حملے جاری ہیں۔
ستمبر میں وسطی افغانستان میں ایک حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے جو کربلا کے مقدس مقام سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس مسلح حملے کی ذمہ داری بھی داعش خراسان نے قبول کی تھی۔