پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کا احتجاج ہر صورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں احتجاج اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والے اجلاس میں سابق صدرعارف علوی، شیخ وقاص اکرم اور دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں احتجاج کی تیاریاں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ہر صورت جاری رہے گا، ڈی چوک پر دھرنا ہو گا، ہر قسم کی رکاوٹیں پار کر کے ڈی چوک پہنچا جائے گا، اس بار کسی صورت واپسی نہیں ہو گی۔