facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی فوج کا 5 کشمیریوں کو غیرقانونی حراست میں لیکر تشدد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 کشمیریوں کو غیر قانونی حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ضلع کشٹوار میں پانچوں شہریوں کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا، تشدد کا نشانہ بننے والوں میں سجاد حسین، میراج دین، غلام حسن، مشتاق احمد اور عبد کبیر شامل ہیں۔

کشٹوار میں بھارتی فوج کی جانب سے روزانہ 10 سے 12 افراد کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی افراد کے مطابق کشٹوار میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے بعد خوف و ہراس کی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اب مزید گرفتاریاں نہیں ہوں گی لیکن ابھی مقامی لوگوں کی جانب سے کال موصول ہوئی ہے کہ مزید 12 نوجوانوں کو تھانے بلالیا گیا ہے۔

پی ڈی پی رہنما اِلتیجا مفتی نے غیرقانونی اقدامات پر بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں تھانہ مندی میں بھی بھارتی فوج پر حراست کے دوران شہریوں پر تشدد کے الزامات عائد ہوئے تھے۔