اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شادی ہالز رات دس بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج سے رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز کی تقریبات پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تقریب میں محض ون ڈش کی اجازت ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنرز کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز وقت کی پابندی نہ کرنے والے ہالز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا








