بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تاجروں نے 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی شام 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 8 بجے بند نہیں کریں گےحکومت تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات ، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹر چلا کر کاروبار کرنے دے۔ اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں۔ خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا۔اجمل بلوچ نے کہا کہ صبح دوکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔