بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرینکا گاندھی اپنی سیاسی زندگی کا پہلا انتخاب بھاری اکثریت سے جیت گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بہن نے چار لاکھ ووٹوں کی برتری سے بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا، بھارت کے پانچویں انجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پرینکا گاندھی اپنی سیاسی زندگی کا پہلا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد جس میں انہوں نے چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کی پارلیمنٹ میں پہنچ گئی ہیں۔ اس طرح پرینکا گاندھی کی جیت کے بعد یہ پہلا موقعہ ہوگا جب گاندھی خاندان کے تمام افراد پارلیمنٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ اب تک صرف سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ہی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے تھے۔ راہول گاندھی نے یہ نشست پرینکا کیلئے خالی کی تھی اور اس نشست پر وہ چار لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم پرینکا گاندھی نے اس نشست پر ضمنی انتخاب میں چھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ ان کے مقابل نے صرف دو لاکھ ووٹ حاصل کئے اس طرح انہوں نے اپنے بھائی راہول گاندھی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔