اٹک(نیوز ڈیسک)اٹک پل پر سیاسی کشیدگی کے ماحول میں علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا عوامی قافلہ اٹک پل عبور کر گیا ہے۔ ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا ہے، “روک سکتے ہو تو روک لو، یہ عوامی سمندر امڈ آیا ہے”۔
قافلے کے حوالے سے فراز مغل نے مزید کہا کہ رات ہی بتا دیا تھا کہ صبح اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ “جس طرح اٹک پل عبور کیا ہے، اسی طرح اسلام آباد پہنچنے پر عمران خان کی رہائی ممکن ہوگی۔”
ترجمان علی امین گنڈاپور نے تنقید کرتے ہوئے کہا، “وہ لوگ کہاں ہیں جو دعوے کر رہے تھے کہ ہم اٹک پل بھی عبور نہیں کر سکیں گے؟” انہوں نے واضح کیا کہ قافلہ پرعزم ہے اور ڈی چوک پہنچنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
یہ قافلہ عوامی طاقت اور سیاسی عزم کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف گامزن ہے۔