بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوکت ترین کے حوالے سے شاہین صہبائی اوردیگر کے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید کر دی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین صہبائی اور دیگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات محض پراپیگنڈا ہیں۔ شوکت ترین اپنے بیان کے حوالے سے خود بھی تردید کرچکے ہیں۔ ادارے اور اس کی لیڈرشپ کے خلاف سفید جھوٹ قابل مذمت ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ ادارے کے خلاف بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈے کا مقصد مخصوص مفادات حاصل کرنا ہے۔ ادارہ پراپیگنڈا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ادھر شوکت ترین نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ وہ شاہین صبہائی کی طرف سے ان سے منسوب دعوے کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔مجھے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی کسی نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے اور شہبازشریف حکومت کا حصہ بننے کا نہیں کہا۔

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1534536507872231424?s=24&t=tbz_6RER239TTwbChhpsbA