facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا

 

بیجنگ :چائنا اکیڈمی آف سائنسز کی نیشنل ایسٹرونامیکل آبزرویٹری نے فاسٹ پلسر ز سائنس سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں جاری کردہ معلومات کے مطابق، نومبر 2024 تک،صوبہ گوئی چو میں واقع 500 میٹر اپرچر اسفیریکل ریڈیو دوربین فاسٹ کے ذریعے پائے جانے والے پلسرز کی تعداد اس کے آغاز کے بعد سے 1,000 سے زیادہ ہو گئی ہے ، جو اسی عرصے کے دوران دیگر بین الاقوامی دوربینوں کے ذریعے دریافت کیے گئے پلسرز کی کل تعداد سے زیادہ ہیں۔ ان میں ملی سیکنڈ پلسر اور پلسر بائنریز کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے، جو پلسرز کی اقسام اور مقدار کو بہت زیادہ بناتی ہے اور پلسرز کی تشکیل اور ارتقا کو سمجھنے کے لیے بہت اہم ہے۔پلسر ز کے مشاہدے سے ، عمومی نظریہ اضافیت کی جانچ بھی کی جا سکتی ہے ، کم فریکوئنسی والی کشش ثقل کی لہروں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے، اور پلسر فزکس اور وقت کی پیمائش وغیرہ پر نظریاتی تحقیق کے لیے بھی ایک اہم ڈیٹا سپورٹ فراہم کی جا سکتی ہے ۔