بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں حکومت بنانے کا برابر مواقع ملیں تو اسمبلی میں واپسی کا سوچ سکتے ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیراطلاعات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچودھری نے کہا ہےکہ اگر تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے برابر کے مواقع ملیں اور آئندہ عام انتخابات چاہے وہ فروری2023 میں ہی ہوں کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے تو پی ٹی آئی اسمبلیوں میں واپسی کا سوچ سکتی ہے۔بد ھ کی شب ایک ٹی وی پروگرام میں فوادچودھری نے کہاکہ مقتدرحلقوں سے ہمارے معاملات تو تاحال نارمل نہیں ہیں تاہم ا س کے لئے کئی اطراف سے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 25مئی کو لانگ مارچ سے قبل ہمیں بتایاگیا کہ 27مئی کو قومی اسمبلی توڑ دی جائے گی تاہم پھر معاملات کئی اور طرف چلے گئے۔فوادچودھری نے اس سوال پر کہ اگر پی ٹی آئی کو پنجاب میں حکومت بنانے کا موقع دیا جاتا ہے تو کیا آپ قومی اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں؟ کہاکہ اس صورت میں یہ ممکن ہو سکتا ہے ۔اس سوال پر کہ آپ کی طر ف سے نئے عام انتخابات کے اعلان سے اسمبلی میں واپسی کو مشروط کیا جارہاہے اگرمقتدرحلقے اور حکومت فروری2023میں انتخابات کا اعلان کرتے ہیں تب آپ کااسمبلی میں واپسی کا کیا فیصلہ ہوگا تو فوادچودھری نے کہاکہ اس صورت میں بھی ہم ا س پر سوچ بچار کرسکتے ہیں۔فوادچودھری نے موجودہ صورت حال اور مقتدرحلقوں سے اختلافات کے بارے میں کئی سوالات کے جواب دینے سے ا حترازکیا۔