بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفتاح کی خواہش تھی ہم ان کو سپورٹ کریں،شوکت ترین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے ایک ملاقات ہوئی اور مشورے لیے گئے، وزیرخزانہ تھا اس وقت بھی اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی تھیں۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی خواہش تھی کہ ہم ان کو سپورٹ کریں، میں نے کہا کہ آپ الیکشن کرائیں اور نیا مینڈیٹ لے کر آئیں ہم ساتھ دیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے میں نے انکار نہیں کیا ، مجھے بلایا گیا تاکہ آئی ایم ایف کو پتہ چلے کہ حکومت اور اپوزیشن متحد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی،میرے آئی ایم ایف کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ہمارے دور میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا تھا،معیشت مستحکم ہو رہی تھی، ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی،ہم معیشت کو بہتری کی جانب لے کر جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ساڑھے 3 سال کہتے رہے کہ یہ سلیکٹڈ ہیں،نالائق ہیں، شیشہ دکھایا تو ان کو اپنا بھیانک چہرہ نظر آیا، تین مہینوں میں انہوں نے معیشت کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔