اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر مشاورت کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو کل وزیراعظم ہاؤس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں سینئر قیادت سے پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اہم رہنماوں کو کل وزیراعظم ہاوس طلب کیا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے ناراض اراکین کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں کا یہ اجلاس وزیراعظم کی کل راولپنڈی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد ہوگا۔