بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے احتجاج پر 33 کروڑ سے زائد کے اخراجات کا انکشاف

اسلام آباد(صغیر چوہدری ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے صرف 3 روز میں قومی خزانے سے 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر ڈالے ۔
24نومبر سے 30 نومبر تک مختلف مقامات کو سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے
ذرائع کا،دعوی ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ان کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ کا کلیم کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 35 ہزار آنسوگیس کےشیلز کا بندوبست کیا تھا اور آبادپولیس نے 3 یوم میں مثاہرین کو منتشر کرنے کے لئے 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے۔
اسی طرح ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11 کروڑ روپے کا خرچہ کلیم کیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کینٹینرز کی بڑی تعداد پکڑ دھکڑ کے ذریعے حاصل کی گئی ہے
پکڑ دھکڑ کے دوران لگائے گئے کنٹینرز کا کرایہ نہیں دیا جاتا لیکن خرچے میں ڈالا جاتا ہے