شمالی وزیرستان میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، پاک فوج کے بروقت ریسکو آپریشن کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں بچ گئیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے سیدگئی کے قریب مسافرکوچ گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 10 مسافر زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پاک فوج کا ریسکیو اینڈ پیرا میڈیکل اسٹاف جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔
فوجی ترجمان کے مطابق امدادی کارروائی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موجود تھی، پاک فوج نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کردیا ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے کے عوام نے بروقت ریسکو آپریشن اور امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔