وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں شریک 1200 افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے، نشاندہی کے بعد مقدمات ٹرائل کی طرف لے جائیں گے، ایک ماہ میں فیصلہ ہو جائے گا۔
ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سنا ہے بشری بی بی نے سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کو گالیاں دیں، اورانہیں طرح طرح کے القابات سے نوازا گیا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی ناکامی کے بعد گالیاں کھانے کے بعد صرف 2 غیرت مند سامنے آئے ہیں۔