اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبا شریف کے صاحبزادےحمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف 16 ارب کے منی لانڈرنگ کیس کے اہم ترین گواہ مقصود چپڑاسی دبئی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔ گزشتہ رات سےسوشل میڈیا یر مقصود چپڑاسی کی انتقال کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی ان کے حرکت قلب بند ہونے کی تصدیق کردی ۔ واضح رہے کہ مقصود چپڑاسی وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) کےمنی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ ہیں جس کی مجموعی مالیت 16ارب روپےہے۔سوشل میڈیا پر مقصود چپڑاسی کی مبینہ پراسرار موت پر سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہے کہ کیا مقصود چپڑاسی کو قتل کردیا گیا؟یاد رہے کچھ روز قبل ایف آئی اے کے سینئرافسر ڈاکٹر محمد رضوان بھی دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے








