بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرم: تازہ جھڑپوں میں 80 افراد جاں بحق 150 زخمی

قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے دو مقامات پر سیز فائر ہوگیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے دو مقامات پر ابھی بھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیواڑ اور تری منگل، کنج علیزئی اور مقبل کے درمیان ابھی بھی کراس فائرنگ ہو رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تازہ جھڑپوں میں 80 افراد جاں بحق 150 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرم ضلع میں ایک ہفتہ بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال ہوگئی ہے، فور جی انٹرنیٹ سروس دو مہینے معطل رہی۔
پارا چنار ٹل مین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کیلئے بند ہے۔
آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق ضلع میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پچھلے آٹھ روز سے بند ہیں۔
قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ روڈ بندش کے باعث پاراچنار شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات اور ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کے عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کو معیاری علاج ممکن نہیں ہے۔