بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی چارسدہ میں سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت

چارسدہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات اور پی آئی او نے محمد صالح خان اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ والد کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے اور اس سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

نماز جنازہ میں وزارت اطلاعات کے سینئر افسران، میڈیا پرسنز اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔