لندن (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئےعمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے اپیل کردی ہے۔
زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکائونٹ (ٹوئیٹر) پر عالمی برادری کی توجہ مبزول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔
زیک نے لکھا کہ اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور طاقت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔










