بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 مئی واقعات پر سزا کا عمل تیز کرنا چاہیے، ایکس سروس مین سوسائٹی

ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹنٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری اور کچھ حلقوں کی باربار دارالحکومت پر چڑھائی قابل افسوس ہے، قانون ہاتھ میں لیکرعوام کی جان پر حملہ آور ہونے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر ڈیجیٹل دہشت گردی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعہ لاکر سزا دی جائے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹنٹ جنرل ( ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو ڈنڈے اٹھاکر وفاق پر حملہ آور ہوگا تو یہ ملک کے لئے نقصاندہ ہے، کسی سیاسی جماعت کو آئین کی حدود و قیود سے باہر نہیں نکلنا چاہیے، اسلام آباد میں ایک ملک کا صدر آیا ہو تو ایسا عمل درست نہیں ہے۔
ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدرنے کہا کہ زہرآلود ایجنڈے اور فیک نیوزسے بچنا چاہیے، کنٹینر والا ٹک ٹاکر تھا، مس انفارمیشن تھی، نوجوانوں کے دماغوں میں پروپیگنڈا بھرا گیا۔
لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر سزا کا عمل تیز کرنا چاہیے، 9 مئی میں کسی کو غیر ضروری حراست میں نہیں رکھنا چاہیے۔