اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث سپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا ، آج ہونےوالا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر چکے ہیں ، ایوان کی کارروائی فوری روکنی چاہئے ۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔









