بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی ولی عہد نے ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ کا افتتاح کر دیا، عالمی رہنماؤں کی شرکت

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں فرانسیسی صدر کی موجودگی میں ’ون واٹر سمٹ‘ کا آغازکردیا۔
افتتاحی خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب نے 60 سے زیادہ ملکوں میں 200 سے زیادہ آبی منصوبوں کو چھ ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا پانی کے بڑھتے ہوئے بحران خاص طور پر خشک سالی سے دوچار ہے۔ دنیا کو پانی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے جو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے متعدد بحرانوں کا کا باعث بنتے ہیں۔
ولی عہد نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’بین الاقوامی برادری کی کوششیں پانی کے چیلنجوں سے نمنٹے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ہمیں پانی کے ذرائع کی پائیداری کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے آبی ذرئع کی پائیداری کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ورلڈ واٹر کونسل کے تعاون سے ورلڈ واٹر فورم 2027 کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور بین الاقوامی نجی شعبے کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ عالی آبی تنظیم میں شمولیت اختیار کریں جسے مملکت قائم کرے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پانی کے چیلنجوں سے نمنٹے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششیں ان اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی جن کی ہم سب خواہش رکھتے ہیں۔ واٹرسمٹ کا مقصد پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے جامع انداز میں تبادلہ خیال کرنا، مہارتوں، تجربات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنا، پانی کے مسائل کو حل کرنے کےلیے تحقیق، ترقی اور اختراع کو بڑھانا ہے۔