اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر کار حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنگجانی کے قریب ملٹی گارڈن کے سامنے ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری اور حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ گاڑی میں موجود دو بچوں سمیت ایک خاتون اور ایک مرد جھلس کرجاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور میتوں کو پمز اسپتال منتقل کیا۔