بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی سیٹ ہونے کا معاملہ،عادل بازئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے ڈی سیٹ کئے گئے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے ایم این اے کی اسمبلی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے اور ای سی پی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی کیس کی فوری سماعت کی استدعا بھی منظور کر لی ہے ۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 9 دسمبر کو عادل بازئی کی اپیل پر ابتدائی سماعت کرے گا۔