اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ٹریفک آفس میں ایک آنکھ سے معذور شخص کو لائسنس جاری ہونے کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی۔ ایک ٹریفک اہلکار سمیت دو افراد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ واقعے کی اطلاع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کی سربراہی میں دو افسروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ رات گئے واقعے کی مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری رہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی گئی ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے انکوائری میں مختلف شواہد اور مجرمانہ غفلت برتنے پر ایک ٹریفک اہلکار اور ایک پرائیویٹ شخص کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز چینل کے اینکر اقرار الحسن کی خبر پر ایکشن لیا گیا
اسلام آباد،ایک آنکھ سے معذور شخص کو لائسنس جاری ہونے کے خلاف انکوائری مکمل








