اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐ کے لیے ہر چیز قربان ہے، پیر کے روز معاملے پر بحث کروائی جائے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیر والے دن گستاخی پر بحث کی جائے، مسلمان ناموس رسالتؐ کے لیے ہر چیز قربان کر سکتے ہیں، ناموس رسالت ؐ پر ایوان سے مشترکہ قرارداد منظور ہونی چاہیے۔
اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیر والے دن گستاخانہ بیان پر ایک گھنٹہ مختص کریں گے۔
ناموس رسالت ؐ کیلئے ہر چیز قربان، پیر کو معاملے پر بحث کروائی جائے،وزیراعظم








