کابل: افغان دارالحکومت میں دھماکے سے افغان وزیر برائے پناہ گزین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکا وزارت پناہ گزین کے دفتر میں ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔
خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔









