بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال کا بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 4 بجے ہوگا جس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا جس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وفاقی آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے وفاقی بجٹ پیش کریں گے، اجلاس میں سپلیمنٹری گرانٹس 2021-22 اور فنانس بل 2022 بھی پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کے مطابق وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 9500 ارب روپے تک ہوسکتا ہے جبکہ وفاق سے صوبوں کو4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔
بجٹ کی دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا، نان ٹیکس کی مد میں 1626ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔