بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس نے عامر لیاقت کی میت ورثاء کے حوالے کرنے سے منع کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کر دیا ہے،پولیس نے چھیپا ویلفیئر کو خط لکھا ہے کہ عامر لیاقت کی میت کسی کے حوالے نہ کی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سرد خانہ چھیپاکے انچارج کو خط لکھا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی میت امانت کے طور پر آپ کے سرد خانے کے سپردکی گئی ہے۔لاش بریگیڈ تھانے کاعملہ وصول کرے گاکسی اور کے حوالے نہ کی جائے،اگر لاش ورثاءکے حوالے کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائیگی۔