facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے روانہ ہو گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بج کر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی جانب روانہ ہوئی۔

طیارہ وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گا۔

یہ پرواز 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گی اور اسلام آباد میں لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ طیارہ وزارتِ خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لانے کے لیے حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔