بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اے آئی نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت پرفیکٹ قرار دیدی

آرٹیفشل انٹیلیجنس نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت کو پرفیکٹ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس نے 25 سالہ کیرول روزلین نامی فٹنس انفلوئنسر کو خوبصورتی اور دیگر معیارات کی بنیاد پر فٹنس کے شعبے میں پرفیکٹ قرار دیا ہے۔

آرٹیفشل انٹیلیجنس نے خاتون فٹنس انفلوئنسر کی مجموعی صحت اور طاقت کا جائزہ لیا اور انہیں ’پرفیکٹ 10‘ قرار دیا۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو سے تعلق رکھنے والی کیرول روزلین نے کہا ہے کہ پرفیکٹ فٹنس ویمن قرار دیا جانا ناقابلِ یقین ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی غذا اور فٹنس روٹین کو اپنی خوبصورت جسامت کا اہم جزو قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیرول روزلین کئی سال سے ٹریننگ اور ایکسر سائز کر رہی ہیں، انہوں نے 8 سال قبل اسٹرینتھ ٹریننگ شروع کی تھی، وہ ایک سخت روٹین فالو کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہفتے میں 5 دن جم اور روزانہ ایروبکس کرتی ہیں، ان کی خوراک میں پھل، انڈے، سبزیاں، دلیہ اور چکن وغیرہ شامل ہے۔

کیرول روزلین نے ایک فٹنس ماہر کے طور پر دیگر خواتین کو خبردار کیا ہے کہ ان کی طرح کا سخت روٹین اپنانا شاید وہی نتائج نہ دے کیونکہ خوبصورتی کو لے کر ہر انسان کا جسم الگ الگ طرح سے جواب دیتا ہے۔

تازہ ترین
گورنر کےپی کے
13 سال کا گند 3 ماہ میں صاف کریں گے، اب پالیسی جلال آباد نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دھماکے دار پریس کانفرنس
طالبہ
لائبہ خودکشی کیس میں دل دہلا دینے والے انکشافات: ملزم نے جعلی ویزہ فراڈ کے لیے مصنوعی ذہانت ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا سہارا لیا
وزیر پٹرولیم
پاکستان توانائی سیکیورٹی کے لیے مقامی پیداوار اور اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کر رہا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا ریاض میں اہم خطاب
نوبل انعام
سال 2026 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 2 امریکی معاشی ماہرین کے نام، مائیکرو اکنامک تحقیق کو اعلیٰ ترین عالمی اعزاز مل گیا
ثبوت پیش
خیبر پختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، وزارتِ اطلاعات کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف ثبوت پیش
ایف بی آر
کمرشل امپورٹرز کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
achkzai
تحریک تحفظ آئین کے رہنماء فوری اسلام آباد پہنچیں، محمود اچکزئی
baqai
آبنائے ہرمز کی بندش امریکا، اسرائیل حملوں کا ردعمل ہے، اسماعیل بقائی