بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بھارتی ریپر بادشاہ پر ٹریفک قوانین توڑنے پر بھاری جرمانہ

بھارتی مشہور گلوکار اور ریپر بادشاہ پر ٹریفک قوانین توڑنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے کے باعث بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ گرگام کے سیکٹر 68 میں آریا مال کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں ٹریفک پولیس نے بادشاہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر 15,500 روپے کا چالان جاری کیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بادشاہ گلوکار کرن اوجلا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے پہنچے۔ پولیس کے مطابق، بادشاہ تین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کنسرٹ میں پہنچے تھے جن میں سے ایک گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دیگر دو گاڑیوں، جن میں ایک مرسڈیز بھی شامل ہے، کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے۔

پولیس کے مطابق گاڑیوں کے غلط سمت میں داخل ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا گیا جب سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی، اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے خلاف ورزی کی تصدیق ہوئی۔

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) وریندر وج کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا بادشاہ خود گاڑی چلا رہے تھے یا ان کا کوئی ڈرائیور موجود تھا۔

واضح رہے کہ تاہم بادشاہ نے اپنے اوپر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے کر اس کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین
گورنر کےپی کے
13 سال کا گند 3 ماہ میں صاف کریں گے، اب پالیسی جلال آباد نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دھماکے دار پریس کانفرنس
طالبہ
لائبہ خودکشی کیس میں دل دہلا دینے والے انکشافات: ملزم نے جعلی ویزہ فراڈ کے لیے مصنوعی ذہانت ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا سہارا لیا
وزیر پٹرولیم
پاکستان توانائی سیکیورٹی کے لیے مقامی پیداوار اور اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کر رہا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا ریاض میں اہم خطاب
نوبل انعام
سال 2026 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 2 امریکی معاشی ماہرین کے نام، مائیکرو اکنامک تحقیق کو اعلیٰ ترین عالمی اعزاز مل گیا
ثبوت پیش
خیبر پختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، وزارتِ اطلاعات کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف ثبوت پیش
ایف بی آر
کمرشل امپورٹرز کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
achkzai
تحریک تحفظ آئین کے رہنماء فوری اسلام آباد پہنچیں، محمود اچکزئی
baqai
آبنائے ہرمز کی بندش امریکا، اسرائیل حملوں کا ردعمل ہے، اسماعیل بقائی